اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام کے مونند میں ایک شبانہ مسلح تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا۔ جبکہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ایک جنگلی علاقے میں ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں 3 عدم شناخت عسکریت پسند مارے گئے تھے۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 عسکریت پسند جاں بحق ہوئے۔
در ایں اثناء ہندوستان کے صدررام ناتھ کووند آج 25 جولائی سے 28 جولائی تک جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲